مودی کابینہ نے حد بندی بل میں تبدیلیوں کو دی منظوری، حکومت ڈی ایم کے کی شرطوں پر جھکنے کو ہوئی مجبور!

مرکزی کابینہ نے حد بندی کے ذریعہ خواتین کو ریزرویشن دینے والے آئین ترمیمی بل کو آج منظوری دے دی۔ اس کے تحت سبھی ریاستوں میں سیٹوں کی تعداد یکساں تناسب میں 50 فیصد بڑھائی جائے گی اور یہ نظام 2051 تک نافذ رہے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ حد بندی بل کی حمایت کرنے کے لیے رکھے تھے۔ یعنی مرکز کی مودی حکومت ایک طرح سے ڈی ایم کے کی شرطوں پر جھکنے کو مجبور ہو گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے لوک سبھا کا خصوصی اجلاس 30 نومبر کو طلب کیا ہے۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد سے ہی امکان ظاہر کیا جانے لگا تھا کہ حد بندی بل لوک سبھا میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ اب مرکزی کابینہ کی مہر لگتے ہی اس بات کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ کئی پارٹیوں نے قبل میں فکر ظاہر کی تھی کہ حد بندی بل ان کی ریاستوں کے لیے نقصاندہ ہے، کیونکہ لوک سبھا میں حصہ داری کم ہو جائے گی۔ حکومت نے بہت غور و خوض کے بعد اس فکر کو دور کرنے کا فیصلہ کیا اور اب سبھی ریاستوں کی سیٹیں 50 فیصد تک بڑھ جائیں گی۔ اسی تعلق سے تبادلہ خیال کے لیے وزیر اعظم کی صدارت میں آج دوپہر مرکزی کابینہ کی میٹنگ طلب کی گئی تھی، جس میں سبھی وزرا کو شریک ہونے کے لیے کہا گیا تھا۔

بہرحال، حد بندی بل کو اگر پارلیمنٹ میں منظوری مل گئی تو لوک سبھا میں سیٹوں کی مجموعی تعداد 850 ہو سکتی ہے۔ حد بندی بل کے ساتھ حکومت نے خواتین ریزرویشن کو بھی منسلک کر دیا ہے، اور اس معاملہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی ناراضگی ضرور دیکھنے کو ملے گی۔ کانگریس اور انڈیا اتحاد میں شامل دیگر پارٹیاں پہلے ہی خواتین ریزرویشن کو حد بندی بل سے جوڑنے پر ناراضگی ظاہر کر چکی ہیں۔ مرکزی حکومت کی کوشش ہے کہ 2029 میں لوک سبھا انتخاب سے خواتین کی 33 فیصد شراکت داری یقینی بنائی جائے۔ ایسا ہوتا ہے تو اتر پردیش میں لوک سبھا سیٹوں کی تعداد 80 سے بڑھ کر 120، بہار میں 40 سے بڑھ کر 60، مہاراشٹر میں 48 سے بڑھ کر 72، مغربی بنگال میں 42 سے بڑھ کر 63 اور تمل ناڈو میں 39 سے بڑھ کر 59 ہو سکتی ہیں۔ دیگر ریاستوں میں بھی لوک سبھا سیٹوں کی تعداد اسی تناسب میں بڑھائے جانے کا منصوبہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں