واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب ساؤنڈ اسٹیکرز متعارف کروائے جارہے ہیں۔

مرکا 20 کے مطابق اب تک صارفین جذبات کے اظہار، پیغامات کے جواب دینے، یا محض اپنے دوستوں کو ہنسانے کے لیے تصاویر اور اینیمیشنز کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

لیکن اب وہ ان اسٹیکرز میں آواز بھی شامل کر سکیں گے۔

بدھ 25 نومبر کو اس میسجنگ ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی فون ایپ اسٹورز کے ذریعے ایک اپ ڈیٹ جاری کی اور آواز والے اسٹیکرز کی سہولت فراہم کرنا شروع کر دی جس نے سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹرینڈ پیدا کر دیا ہے۔

اس کا مطلب سمجھنے کے لیے تصور کریں کہ آپ کے پاس اپنی پسندیدہ فلمی کردار کا ایک اینیمیٹڈ اسٹیکر ہے۔

اب صرف ایک متحرک تصویر شیئر کرنے کے بجائے آپ اس میں اس کردار کا کوئی مشہور مکالمہ، کوئی ساؤنڈ ایفیکٹ، یا یہاں تک کہ اپنی آواز کی ریکارڈنگ بھی شامل کر سکتے ہیں۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ واٹس ایپ ایسے ٹولز متعارف کرا رہا ہے جن کی مدد سے صارفین خود ایپ کے اندر اپنے اسٹیکرز بنا سکتے ہیں یا پھر عام طریقے سے دوسروں کے بھیجے گئے اسٹیکرز وصول کر کے انہیں محفوظ کر سکتے ہیں۔

آواز والے واٹس ایپ اسٹیکرز خود کیسے بنائیں!

اگر آپ ان صارفین میں شامل ہیں جنہیں یہ نیا فیچر مل چکا ہے تو آپ واٹس ایپ کے ‘اسٹیکر ایڈیٹر’ کا استعمال کرتے ہوئے آواز والے اپنے اسٹیکرز تیار کر سکتے ہیں۔

ان مراحل پر عمل کریں:

واٹس ایپ کھولیں اور کسی بھی چیٹ (گفتگو) میں جائیں۔

اسٹیکرز والے سیکشن میں جائیں۔

(کری ایٹ) کا آپشن منتخب کریں۔

اپنے فون کی گیلری سے کوئی ویڈیو منتخب کریں۔

اس ٹول کو تلاش کریں جو آپ کو آواز (آڈیو) شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

وہ آواز منتخب کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں یا اپنی آواز ریکارڈ کریں، نتیجے کا پری ویو دیکھیں اور اپنا اسٹیکر شیئر کریں۔

یاد رکھیں کہ یہ فیچر ابھی مرحلہ وار جاری کیا جا رہا ہے اس لیے تمام صارفین کے لیے مکمل طور پر دستیاب ہونے سے پہلے اس کے کچھ آپشنز میں تبدیلی آ سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں