رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کا فائنل ، پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری


شاہزیب 60 ، شامل 40 اور روحیل نذیر رنز کیساتھ نمایاں رہے، سری لنکا کے راویندو فرنینڈو کی شاندار بولنگ


شائع

اپ ڈیٹ

فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ آغاز کر دیا ہے۔ سری لنکا نے تین اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنائے ہیں۔

دوحہ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے، شامل حسین نے 40، شاہزیب نے 60 ، عبدالصمد 33 اور روحیل نذیر 37 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے راویندو فرنینڈو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گاروکا سانکتھ نے بھی 3 اور وانوجا ساہان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

کپتان عبدالصمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے گروپ مرحلے کے تینوں میچز جیتنے کے بعد سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

پاکستان شاہینز اس سے قبل ٹورنامنٹ کے 7 ایڈیشنز میں 3 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے، ٹیم کی نظریں چوتھی مرتبہ چیمپئن بننے پر مرکوز ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں