
اہل خانہ کے ہمراہ شادی میں لی گئیں تصاویراوروڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں: فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ کی سپراسٹارسری دیوی کے انتقال کی خبرنے دنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں کو افسردہ کردیا ہے وہیں ان کے مداح ان کے انتقال کی خبر پریقین نہیں کرپارہے ہیں جب کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے متعدد اداکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ۔
اداکارہ کا انتقال دبئی میں ہوا جہاں وہ شوہر کے بھانجے موہت مرواہ کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ 3 روز قبل ہونے والی شادی میں بھی سری دیوی حسین لگ رہی تھیں جب کہ اہل خانہ کے ہمراہ شادی میں لی گئیں تصاویراوروڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں۔
#sridevi at the wedding of #mohitmarwah
A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on Feb 24, 2018 at 8:32pm PST
اداکارہ کے بھتیجے کی شادی میں انیل کپور، سونم کپور، کرن جوہر، ابھیشیک بچن، ارجن کپوربھی موجود تھے، یوں تقریب میں اداکاروں کی سری دیوی کے ساتھ وہ آخری ملاقات قرارپائی۔
A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on Feb 24, 2018 at 8:36pm PST
اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی کے انتقال پربالی ووڈ انڈسٹری صدمے سے دوچار
اداکارہ کی بیٹی اور اہل خانہ کے ساتھ بھی لی گئیں تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
A post shared by Sridevi Kapoor (@sridevi.kapoor) on Feb 21, 2018 at 8:30pm PST
اس خبرکو بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں
A post shared by Manish Malhotra (@manishmalhotra05) on Feb 20, 2018 at 8:20am PST
