کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی گانے چرانے اوربھونڈے انداز میں ریمکس کرنے پر بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
چند روز قبل عالیہ بھٹ کی ایک میوزک ویڈیو ’’پراڈا‘‘ منظر عام پر آئی تھی، جو دراصل ملکہ ترنم نورجہاں کے 32 سال پرانے فلمی نغمے’’کالے رنگ کا پراندا‘‘ اور پاکستانی پاپ بینڈ وائٹل سائنز کے 27 سال پرانے گانے’’گورے رنگ کا زمانہ‘‘ کی بھونڈی نقل تھی۔
سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ اور بھارتی بینڈ ’’دوربین‘‘ کو پاکستانی گانے چراکران کے بھونڈے ریمیکس بنانے کے لیے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ اداکارہ مہوش حیات بھی پیچھے نہیں رہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کا ’پراڈا‘ میڈم نورجہاں اور وائٹل سائنز کے گانوں کا چربہ
مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کی پاکستانی گانے چرانے کی روایت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا یہ بہت عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو بھارت پاکستان کو رسوا کرتا ہے اور دوسری طرف ہمارے ہی گانے ہماری اجازت کے بغیر چراتا ہے۔ بالی ووڈ کے نزدیک کاپی رائٹ کی خلاف ورزی اور رائلٹی کی ادائیگی کی کوئی اہمیت نہیں۔
I find this strange. On the one hand Bollywood vilifies Pakistan at every opportunity they get. On the other, they continue to steal our songs without so much as an acknowledgment. “Copyright violation” and “royalty payments” obviously mean nothing.https://t.co/2x48WIGjf3
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 24, 2019
مہوش حیات کی اس ٹوئٹ نے بھارتی میڈیا میں ہنگامہ مچادیا ہے اور بھارتی میڈیا اپنی صفائیاں پیش کرتے ہوئے اس حقیقت کو مہوش حیات کا الزام قرار دے رہا ہے۔
دوسری طرف مہوش حیات نے شاہ رخ خان کو بھی پاکستان مخالف فلم بنانے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آخر کار جو میں طویل عرصے سے کہتی آرہی ہوں وہ ثابت ہوگیا۔ ایک اور کمزور اور پاکستان مخالف پراجیکٹ۔ ہم کب جاگیں گے اور سمجھیں گے کہ بالی ووڈ کا ایجنڈا کیا ہے؟ مہوش حیات نے شاہ رخ خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن بنیں کوئی آپ کو محب وطن بننے سے نہیں روک رہا لیکن اپنی دیش بھگتی ثابت کرنے کے لیے پاکستان کو استعمال نہ کریں۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بالی ووڈ نے بغیر اجازت پاکستانی گانے چرائے ہوں بلکہ بالی ووڈ میں برسوں سے پاکستانی گانے چرانے کی روایت جاری ہے۔
