کراچی: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کے روز کشمیر آور منانے کے لیے شوبز فنکار بھی میدان میں آگئے۔
وزیراعظم پاکستان نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل جمعے کے روز پورے ملک میں کشمیر آور منانے کا اعلان کیا ہے۔کشمیر آور کل 12 بجے سے شروع ہوکر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا جس کے دوران پاکستان اور کشمیر کا قومی ترانہ بجایاجائے گا۔ ترانہ بجانے کے دوران 12 بجے سے لے کر 12 بج کر 5 منٹ تک تمام گاڑیاں اور عوام کھڑے ہوکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔
جمعے کے روز جہاں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی وہیں شوبز سے وابستہ فنکاروں نے بھی کل کشمیر آور منانے کا اعلان کیا ہے اور لوگوں سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں سے نکلنے کی درخواست کی ہے۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وزیراعظم کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمعے کو 12 بجے لبرٹی راؤنڈ اباؤٹ میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دینے کے لیے آئیں گی۔ انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ سب لوگ ان کا ساتھ دیں۔
گلوکار شہزاد رائے نے بھی ٹوئٹر پرکشمیر آور منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی 2500 طالبات کے ساتھ کشمیر آور منائیں گے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے ساتھ شامل ہوں۔ اس کے ساتھ وہ 6 ستمبر کو شہدا کے ورثا سے ملاقات کریں گے اور بہت جلد ایل او سی کا دورہ بھی کریں گے۔
Let’s respond to PM @ImranKhanPTI call for Kashmir Hour as a nation.I will be with 2500 girls studying at Smb Fatima Jinnah Gov School at 12 pm on Friday.Join me to express solidarity with our Kashmiri brethren.
On 6 Sep I will visit the family of a Shaheed will soon visit LOC— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) August 28, 2019
نامور پاکستانی گلوکار، اداکار اورمیزبان فخر عالم نے بھی جمعے کے روز کشمیر آور منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو یاد دلائیں کہ ہمیں انسانی تکالیف کے دوران خاموش نہیں رہنا چاہئے۔ جب کہ اداکار فیصل قریشی نے فخر عالم کا ٹویٹ ری ٹویٹ کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔
Pakistan our PM has asked us to show support for Kashmir cause everyday. Especially this Friday we all have to assemble from 12 noon to send a reminder to the world that we must not remain silent during human sufferings. Please join me many others like me to support Kashmir.
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) August 28, 2019
