English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لندن کی فضا بھارت اور مودی مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

القمر

پارلیمنٹ اسکوائر سے بھارتی سفارتخانے تک ہزاروں کشمیریوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیا
شرکاء گو مودی گو، مودی کشمیریوں کا قاتل، مودی دہشت گرد، بھارتی غاصبوں ہمارا کشمیر چھوڑ دو کے فلک شگاف نعرے
لندن( نیوز ڈیسک) لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر سے بھارتی سفارتخانے تک ہزاروں کشمیریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ اور مارچ اس موقع پر مظاہرین گو مودی گو‘ کشمیریوں کا قاتل ‘ مودی دہشت گرد‘ بھارتی غاصبوں کشمیر ہمارا چھوڑ دو‘ کشمیر کشمیریوں کا ہے‘ حق ہمارا آزادی‘ کشمیر کو حق خود ارادیت دو جیسے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے اور انہوں نے اسی طرح کے بینرز‘ پینا فلیکس اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی۔ اس مظاہرے کی خصوصیت یہ تھی کہ اس موقع پر مظاہرین نے صرف آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ کشمیر آزادی مارچ برطانوی پارلیمنٹ سے بھارتی ہائی کمیشن پہنچا‘ مظاہرین نے گاندھی کے مجسمے کو بھی کا پرچم تھمادیا۔ احتجاج میں پاکستانی اور کشمیری شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی جو برطانیہ بھر سے کئی سو کوچز کے ذریعے لندن پہنچے ہیں۔ احتجاج میں ہر پاکستانی و کشمیری جماعت کے کارکن موجود تھے۔ پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاج کے بعد شرکا ریلی کی شکل میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف روانہ ہوئے۔ لندن کی فضاء بھارت مخالف اور مودی مردہ باد کے نعرے سے گونج اٹھی‘ مقبوضہ کشمیر کے حق میں اور بھارت مخالف ریلی کے روٹ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے