English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، آرمی چیف

القمر

بلوچستان کے نوجوان قابل ہیں، آنے والے مواقع سے فائدے کیلئے تیار رہیں‘جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف کا سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ نسٹ کوئٹہ کیمپس کا افتتاح کیا
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن کے لیے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ساتھ نسٹ کوئٹہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان قابل ہیں، آنے والے مواقع سے فائدے کے لیے تیار رہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بلوچستان کے طلبا مختلف شعبوں میں مواقعوں کے لیے خود کو تیار کریں۔آرمی چیف نے کہا کہ مثبت اقدامات سے دیرپا امن و استحکام ایا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا تھا، آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی کے بیج لگائے تھے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں بچانے میں آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا اہم کردار ہے۔ معیاری صحت کے لیے اے ایم سی ڈاکٹرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے