وہ دکھائیں جو فیملی کی بچیاں دیکھ سکیں‘ کچھ شرم حیا کریں یہ اسٹائل نہیں ہے‘صارف
مہذب بننے کی کوشش کریں، یہ لوگ مرنا بھول گئے ہیںصارفین کا ماہرہ خان کو مشورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر بولڈ فوٹوشوٹ کروانے کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔اداکارہ ماہرہ خان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فوٹو شوٹ کراتی نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو کسی ایک فوٹو شوٹ کی نہیں ہے بلکہ مختلف فوٹو شوٹس کی ہیں۔ تاہم ان میں ماہرہ خان نے جو لباس پہنے ہیں وہ مغربی انداز کے ہیں جب کہ ماہرہ کا انداز بھی بولڈ ہے جو کچھ لوگوں کی آنکھوں کو نہیں بھارہا اور سوشل میڈیا صارفین ماہرہ پر شدید تنقید کررہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں یہ پاکستان شوبز انڈسٹری ہے لیکن براہ مہربانی اسے مغربی انڈسٹری کے ساتھ نہ ملائیں۔ صارفین نے براہ راست ماہرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر آپ کے پاس شناخت ہے تو اسے اپنے ہاتھوں سے برباد نہ کریں۔ وہ دکھائیں جو فیملی کی بچیاں دیکھ سکیں نہ کہ وہ کہ ویڈیو پر خراب تبصرے آنا شروع ہوجائیں۔ کچھ شرم حیا کریں یہ اسٹائل نہیں ہے۔جاناہ نامی ایک اور صارف نے ماہرہ کے فوٹو شوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا مہذب بننے کی کوشش کریں۔سائرہ حفیظہ نامی خاتون نے نہایت غصے بھرے انداز میں کہا کہ یہ لوگ مرنا بھول گئے ہیں، اس طرح کا فوٹوشوٹ کرواتے ہیں پھر کہتے ہیں لوگ ہمارے بارے میں غلط تبصرے کرتے ہیں۔
ماہرہ خان کو بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
القمر

