
امریکی صدر کو عموماً دنیا کا سب سے طاقتور لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ اس کے گرد 24 گھنٹے امریکی سیکریٹ سروس کا حصار ہوتا ہے اور وہ اکثر اوقات ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹر یا بلٹ پروف گاڑیوں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے ہیں۔
تاہم گذشتہ روز جب صدر ٹرمپ امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے دورے کے بعد اپنے ہوائی جہاز ایئر فورس ون میں سوار ہونے کے لیے سیڑھیاں چڑھ رہے تھے تو ان کے ساتھ سفر کرنے اور ان کی زندگی کے ایک ایک لمحے کی خبر رکھنے والے صحافیوں اور فوٹوگرافروں کے گروپ کو ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملا۔
Money is seen in the back pocket of @realDonaldTrump as he boards Air Force One in Mountain View, California. pic.twitter.com/fCavzFXJ8L
— Tom Brenner (@tombrennerphoto) September 18, 2019
خبر رساں ادارے روئٹرز کے فوٹوگرافر ٹام برینر کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر ٹرمپ کی پتلون کی پچھلی جیب سے 20 ڈالر کا نوٹ باہر نکل رہا ہے۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر سب سے پہلے وائٹ ہاؤس کی کووریج کرنے والے چند صحافیوں نے شیئر کی۔
We asked Trump on AF1 to explain what was going on in this photo. He smiled pulled a wad of cash out of his back pocket. “I don’t carry a wallet because I haven’t had to use a credit card in a long time…I like to carry a little something. I like to give tips to the hotel.” https://t.co/1TPaUjrELw
— Philip Rucker (@PhilipRucker) September 19, 2019
تصویر دیکھ کر کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر سوال کرنا شروع کر دیا کہ امریکی صدر کو جیب میں پیسے رکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ ان کے نزدیک صدر کی روز مرہ زندگی میں شاید ہی کوئی ایسا موقع آئے جہاں انھیں اپنی جیب سے کچھ خرچ کرنا پڑے۔
لیکن صحافیوں سے بھی رہا نہ گیا اور ایئر فورس ون پر سوار ہونے کے بعد چند رپورٹرز نے ان سے پوچھ ہی لیا ’کیا آپ بٹوا نہیں رکھتے؟‘
Excerpt from QA with reporters on Air Force One about the @tombrennerphoto shot. pic.twitter.com/JxAHSWhDfL
— Steve Herman (@W7VOA) September 19, 2019
اس پر صدر ٹرمپ نے مسکرا کر کہا کہ وہ اپنے ہوٹل کے سٹاف کو خود ٹپ دینا پسند کرتے ہیں، اسی لیے وہ کھلے پیسے اپنے پاس رکھتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بٹوا رکھنے کے عادی نہیں اور ہمیشہ سے ہی پیسے اپنی پچھلی جیب میں رکھتے آ رہے ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر بھی صارفین سے نہ رہا گیا اور انھوں نے دل کھول کر اس تصویر پر اپنی رائے مزاحیہ اور سنجیدہ انداز میں دی۔

صدر ٹرمپ مشہور امریکی فاسٹ فوڈ چین مکڈولڈز کے دلدادا ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ شاید یہ کھلے پیسے ٹرمپ نے برگر خریدنے کے لیے رکھے تھے۔

ایک اور صارف نے ٹرمپ کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ’بٹوے بہت سخت ہوتے ہیں۔‘ تاہم یہ معلوم نہیں کہ وہ سنجیدہ تھیں تا طنز کر رہی تھیں۔
چند صارفین نے اس تصویر کو ایک میم کی شکل دے کر اس پر مختلف عبارات لکھ کر شیئر کرنا شروع کر دیا۔

