English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ملک بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان

القمر

 اسلام آباد: آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل سے ملک بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) ایکٹ کے خلاف آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل سے ملک بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار کا کہنا ہے کہ موجودہ شکل میں ایم ٹی آئی بل بالکل ناقابل قبول ہے کیونکہ اس میں اسٹیٹس کو شامل نہیں کیا گیا، بل کے خلاف کل سے ملک بھر کے اسپتال بند رہیں گے تاہم ڈینگی اور پولیو کاؤنٹر اور ایمرجنسی کام کرے گی جب کہ اسلام آباد میں ایم ٹی آئی کے خلاف پیر سے دو گھنٹے احتجاج ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے