English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے سرکاری اساتذہ کی چھٹیوں پر پابندی عائد

القمر

 کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے مارچ 2020 تک اساتذہ کےعمرہ، زیارت اور تمام چھٹیوں پر پابندی عائد کردی، کسی بھی اساتذہ کے باہر ملک جانے پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احسن علی منگی نے اساتذہ کے عمرے اور زیارات اور کسی بھی قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق بیرون ملک جانے کی اجازت کسی اساتذہ کو نہیں دی جائے گی، تعطیلات کی اجازت صرف ہنگامی صورتحال پر دی جائے گی۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کے مطابق نوٹیفیکیشن کا اطلاق صرف اساتذہ پر ہوگا، تعلیمی سال کے خاتمے پر ہی اساتذہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملے گی، یہ حکم پورے صوبوں کے لئے نافذ ہے، ڈائریکٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے کیسز سیکرٹریٹ نہ بھیجیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے