ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیل حکام کی فریال تالپور کو اے سی اور آئی پیڈ کی سہولیات دینے سے معذرت

 راولپنڈی: اڈیالہ جیل حکام نے فریال تالپور کو اے سی اور آئی پیڈ کی سہولیات دینے سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمیشرہ فریال تالپور سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت جمع کروا دی ہے، رپورٹ میں اڈیالہ جیل حکام نے فریال تالپور کو اے سی اور آئی پیڈ کی سہولتیں دینے سے معذرت کرلی ہے۔

جیل حکام نے رپورٹ میں فریال تالپور کو فراہم کردہ سہولتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ ایسے ملزموں کو ماضی میں آئی پیڈ دینے کی کوئی مثال نہیں ملتی اس لیے ملزمہ کو آئی پیڈ فراہم نہیں کیا جاسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں