English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور میں خاتون نے فائرنگ کرکے اپنی کزن کو قتل کردیا

القمر

پشاور میں خاتون نے کلاشنکوف استعمال کرتے ہوئے اپنی کزن کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پیش آیا جہاں دونوں خواتین کے گھر آمنے سامنے ہیں،  کسی معاملے پر بچوں کی لڑائی ہوئی جس میں خواتین کود پڑیں اور ملزمہ خاتون فائزہ نے 18 سالہ نجمہ کو کلاشنکوف کے ذریعے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزمہ فرار ہوگئی جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مدعی رحم باچا ولد لعل بادشاہ سکنہ ادیزئی متنی نے رپورٹ درج کرادی ہے کہ بچوں کی لڑائی پر ان کی قریبی رشتہ دار مسماۃ فائزہ دختر پائیو دین نے اس کی بہن مسماۃ نجمہ بعمر 18 سال کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے