English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انصار الاسلام پر پابندی لگی تو عدالت میں چیلنج کریں گے، حافظ حسین احمد

القمر

 اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام(ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اگر انصار الاسلام پر پابندی لگائی گئی تو حکومت کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

حکومت نے جمعیت علماء اسلام (ف) کی ملیشیا فورس انصارالاسلام کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سمری الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو بھجوائی تھی جس میں کہا گیا کہ باوردی فورس نے خاردار تاروں سے لیس لاٹھیاں اٹھاکر پشاور میں مارچ کیا اور باوردی فورس بظاہر حکومتی رٹ چیلنج کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا جے یو آئی کی ملیشیا فورس انصارالاسلام کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے انصارالاسلام پر پابندی لگانے کے فیصلے پر جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انصارالاسلام پر پابندی کا پتہ میڈیا سے چل رہا ہے اگر پابندی لگی تو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ انصار الاسلام جے یو آئی کی رضاکار تنظیم کے طورپر الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہےیہ تنظیم آج پہلی بار منظر عام پر نہیں آئی ،پہلے سے جلسے جلوسوں میں سیکیورٹی انتظامات سرانجام دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے