اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی دفتر خارجہ کے میٹنگ روم میں بنائی گئی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت میں داخل ہوکر میٹنگ روم میں آزادانہ گھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ حریم شاہ نے دفتر خارجہ میں لی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے ’’وزیر اعظم حریم شاہ۔‘‘
Wazere Azam Hareem ShaH ❤❤ pic.twitter.com/Z78GDwcLQb
— Hareem SHah (@Official_Hareem) October 23, 2019
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ویڈیو پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ لوگ طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کیا ہم بھی وزیراعظم ہاؤس جاکر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ سکتے ہیں۔
Can i go to Pm house and can sit on PM chair#HareemShah pic.twitter.com/Q06ZXuOtae
— Greater Pakistan (@MbinQasi317) October 23, 2019
جب کہ بہت سے لوگ عمارت کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ہم سب کے منہ پر طمانچہ ہے جو تبدیلی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ بہت ہی شرمناک بات ہے۔ ہم کسی قسم کی تحقیقات قبول نہیں کریں گے۔
Its slap on all of us who r fighting for CHANGE……shameful n we won’t accept any inquiry that blame this all on Security Guards…..#HareemShah
— Azher Khan (@azherkhan20) October 23, 2019
دوسری جانب حریم شاہ نے خود پر تنقید کرنے والے افراد کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری اس ویڈیو کو لے کر بہت سی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں سب اپنی اپنی زبانوں کو لگام دیں۔ میری اپنی زندگی ہے میں جیسے چاہوں اسے گزاروں آپ لوگوں کو کوئی حق نہیں میری ذاتی زندگی پر تنقید کرنے کا۔
میری اس ویڈیو کو لے کر بہت سے لوگوں میں چہ مگوئیاں ہو رہی سب آپنی آپنی زبانوں کو لگام دے میری آپنی زندگی ہے میں جیسے چاہوں اسے گزاروں آپ لوگوں کو کوی حق نہی میری زاتی زندگی پر ایسے تنقید کرنے کا ۔۔۔۔
— Hareem SHah (@Official_Hareem) October 23, 2019
ایک اور ٹوئٹ میں حریم شاہ نے کہا وزیراعظم ہاؤس میں ویڈیو بنالینے سے کوئی آفت نہیں آئے گی جو سب لوگ بے جا تنقید کررہے ہیں میں نے کسی کو روکا نہیں کہ آپ نہ بنائیں ویڈیو آپ بھی جاکر بنالیں میں آپ کو روکوں گی نہیں۔
وزیر اعظم ہاوس میں ویڈیو بنا لینے سے کوی آفت نہی آ گی جو سب لوگ بے جا تنقید کیے جا رہے میں کسی کو روکا نہی کہ آپ نا بناے ویڈیو آپ بھی جا کر بنا لے میں آپ کو نہی روکو گئ
— Hareem SHah (@Official_Hareem) October 23, 2019
ایک اور ٹوئٹ میں حریم شاہ نے لکھا میں وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور جو لوگ جل رہے ہیں مجھ سے ان کو میں جلاؤں گی، ان کو تکلیف پہنچے گی میں پہنچاؤں گی خاص کر اس فرحان نامی شخص کو۔
میں وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی، اور جو لوگ جل رہے ہیں مجھ سے انکو جلاوں گی انکو تکلیف پہنچے گی میں پہنچاوں گی خاص کر اس فرحان نامی بندر کو 😎@FarhanKVirk pic.twitter.com/EZdLxof6MM
— Hareem SHah (@Official_Hareem) October 23, 2019
واضح رہے کہ حریم شاہ کی دفتر خارجہ کی عمارت میں موجودگی پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
