English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان

القمر

پشاور: گرینڈ ہیلتھ الائنس نے 25 اکتوبر کے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق پنجاب اور وفاق کے گرینڈ ہیلتھ الائنس سے معاملات طے نہ ہونے کے باعث لانگ مارچ کو عارضی طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال و احتجاج جاری رہے گا، نجکاری کے خلاف تحریک آخری حد تک لے جائیں گے اور  جلد لانگ مارچ کےلئے نئی تاریخ اور حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا کہ حکومت انتقام کی بجائے افہام و تفہیم کی پالیسی اختیار کرے، خیبر پختون خوا گرینڈ ہیلتھ الائنس کو وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے تاحال اسلام آباد میں احتجاج بھی نہ مل سکی ہے، صوبے بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند ہوئے آج ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اسپتالوں میں آنے والے مریض ایک ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پر مجبور ہیں، اسپتالوں میں احتجاجی ہڑتال کے باعث مختلف طبی سروسز کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ہوا ہے اور حکومت اور ڈاکٹروں کے مابین مذاکرات کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے