اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2020 کے اختتام سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کیلئے اعلی مقام بن جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی بینک کی ای اوڈی بی رینکنگ میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اوراچھی بہتری حاصل کی ہے، گذشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان کی درجہ بندی میں 50 نمبروں کی کمی واقع ہوئی لیکن اب 28 درجے بہتری واقع ہوئی ہے اورہم 136 سے 108 پر پہنچ گئے ہیں۔
Another of our Manifesto commitments fulfilled – this time on Ease Of Doing Business. Pak achieves biggest improvement in its history in World Bank’s EODB rankings. Over last decade Pak’s ranking had slipped more than 50 places. Now we have improved 28 places – from 136 to 108.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2019
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان عالمی بینک کے کاروباری ماحول بہتر کرنے والے 10 سرفہرست ممالک میں شامل
وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی حکومت کے ان تمام لوگوں کومبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے یہ کام کرنے کے لئے سخت محنت کی لیکن ہمیں ابھی بہت طویل سفرطے کرنا ہے۔ انشاء اللہ 2020 کے اختتام سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک بن جائے گا۔
I want to congratulate all the people in our govt who worked hard to make this happen. But we still have a long way to go. InshaAllah before the end of 2020 Pakistan will become one of the top places for investment.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2019
