English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیارطوفان کراچی سے 730 کلومیٹردوری پرہے، محکمہ موسمیات

القمر

 کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں طوفان کیارجنوب مغرب کی جانب سست رفتاری سے بڑھ رہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں طوفان کیارجنوب مغرب کی جانب سست رفتاری سے بڑھ رہا ہے، طوفان کی رفتارفی گھنٹہ 10 سے 12 کلومیٹر ہے جب کہ کیارطوفان کراچی سے 730 کلومیٹردوری پرہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازنے کہا کہ طوفان کے گرد 230 سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، آج سے طاقتورترین طوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، طوفان کے باعث سمندرمیں طغیانی ہے اور بلند لہریں بھی بن رہی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا جب کہ شہرمیں بونداباندی کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے