لاہور: دہلی سے شروع ہونے والا عالمی نگر کیرتن 1103 بھارتی سکھ یاتریوں سمیت ننکانہ صاحب پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دہلی سے شروع ہونے والا عالمی نگر کیرتن ننکانہ صاحب پہنچ گیا، عالمی نگر کیرتن میں بھارت سے 1 ہزار 103 سکھ یاتری بھی شریک ہیں۔
بھارت سمیت دنیا بھر اور اندرون ملک سے ہزاروں سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے نگر کیرتن میں شریک ہیں، سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں تین روز قیام کریں گے، شرکاء کی سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور گوردوارہ جنم استھان جانے والے تمام راستوں کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
