English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن جب تک چاہے دھرنا دے حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی، وزیراعظم

القمر

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے دن دھرنا دینا چاہے دے حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی لیکن اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کرکے مولانا فضل الرحمان کے مطالبے اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ  پڑھیں: وزیراعظم کی گرفتاری کی بات بلی کے خواب میں چھیچھڑے

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی کور کمیٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، پرویز خٹک حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز کور کمیٹی کو پیش کریں گے۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورتحال پر مشاورت کی جائے گی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے اور وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کی تجویز پر بھی مشاورت ہوگی۔

یہ پڑھیں: فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے، وزیراعظم 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنے دن دھرنا دینا چاہے دے حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی لیکن اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون کے مطابق کاروائی بھی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے