ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے اعلان کردہ کراچی پیکیج پر تاحال عملدرآمد شروع نہیں ہوا، وسیم اختر

 کراچی: میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے وزیراعظم نے جس پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر تاحال عمل درآمد شروع نہیں کیا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ڈاکٹر اور کے ایم سی ملازمین تنخواہوں اور اس میں اضافے کے لئے احتجاج کررہے ہیں لیکن کے ایم سی کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ڈاکٹرز اور ملازمین کو تنخواہیں دے سکیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ حکومت سندھ ہے، حکومت سندھ نے تنخواہوں کے لئے کے ایم سی کو پیسے نہیں دیے،تنخواہوں کی مد میں رقم سندھ حکومت جاری کرتی ہے جس میں پہلے ہی 8 کروڑ کا شاٹ فال آرہا ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں کچرا، پانی سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل طلب ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں، وزیراعظم نے کراچی کے لئے جو پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں