ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت اب ایک جھٹکے سے ختم ہوجائے گی، فضل الرحمان

پاکستان کو افغانستان، عراق اور لیبیا نہیں بنانا چاہتے بلکہ عوامی قوت سے حکومت کو چلتا کریں گے
ہم پاکستان میں یہودی راج نہیں مانتے اسلامی تشخص برقرار رکھیں گے، نوشہرہ میں مظاہرین سے خطاب
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد مارچ سے حکومت کی جڑیں کٹ گئیں اب حکومت ایک جھٹکے سے ختم ہوجائے گی۔نوشہرہ میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک بھرمیں ملین مارچ کرکے کروڑوں لوگوں سے رابطہ کیا، اسلام آباد میں آزادی مارچ شروع کیا جو دو ہفتے جاری رہا، مارچ سے حکومت کی جڑیں کٹ گئیں اور اب حکومت ایک جھٹکے سے ختم ہوجائے گی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں یہودی راج نہیں مانتے اسلامی تشخص برقرار رکھیں گے، ملک تباہی کی طرف جارہا ہے اسے ہم بچائیں گے، ٹماٹر چار سو روپے کلو ہیں اور ہمارے وزیرخزانہ کو معلوم ہی نہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہم نے ثابت کردیا کہ ہم پورا ملک بند کر سکتے ہیں، اب چند دنوں کے بعد شہروں کے اندر بھی احتجاج شروع کردیا جائے گا، عوام کو سڑکوں کی بندش سے تکلیف ضرور ہے لیکن یہ تکلیف ناجائز حکومت کے خاتمے کے لیے ہے، ہم پاکستان کو افغانستان، عراق اور لیبیا نہیں بنانا چاہتے بلکہ عوامی قوت سے حکومت کو چلتا کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں