English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف سے متعلق نوٹی فیکیشن معطلی توصرف آغاز ہے‘سینئر صحافی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی وجاہت کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفیکیشن کی معطلی تو ابھی آغاز ہے،ابھی اور بہت کچھ ہونے جا رہا ہے۔آنے والے ہفتوں میں اور بہت کچھ ہو گا۔چیزیں افراتفری کی جانب بڑھیں گی خاص طور پر حکومت کے لیے معاملات انتشار پیدا کریں گے۔وجاہت کاظمی نے کہا میں نے اس طرف دس دن پہلے ہی اشارہ دیا تھا۔اس سے قبل کیے گئے ٹویٹ میں وجاہت کاظمی نے کہا تھا کہ پاکستان کے سیاسی پردے کے پیچھے سخت چیزیں چل رہی ہیں اور آنے والی ہفتوں میں بہت بڑی حیرت انگیز خبریں سامنے آنے کی امید ہے۔کھیل سخت ہوتا جا رہا ہے جب کہ حکومت کے لیے بھی مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔طوفان کے ہر چیز کو ہلا دینے سے پہلے ایک خاموشی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے