English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شادی کے پہلی رات نوبیاہتا دلہن پراسرار طور پر ہلاک

القمر

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں نوبیاہتا دلہن کی شادی کے پہلی رات ہی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔تھانہ فیکٹری ایریا میں دلہن کے بھائی کی شکایت پر درج ایف آئی آر میں ان کا کہنا تھا کہ 32 سالہ سویرا اور وسیم کی گذشتہ روز شادی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’29 دسمبر کو جب ہم بہن کے لیے کھانا لے کر اس کے گھر گئے تو وہاں ایمبولینس کھڑی تھی اور ہمیں بتایا گیا کہ اس کی حالت خراب ہے جبکہ دلہا بھی بے ہوش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جب ہم نے نزدیک سے دیکھا تو میری بہن کی سانس نہیں چل رہی تھی، بعد ازاں ہسپتال نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کے جسم پر تشدد کے نشان بھی ہیں’۔انہوں نے شکایت میں شبہ ظاہر کیا کہ ان کی ہمشیرہ کے شوہر نے اپنے گھر والوں کے ساتھ ان کی بہن کا ناحق قتل کیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے سویرا کی لاش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے