English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فہد مصطفی کو’ٹک ٹاک‘ سے متعلق مشورہ دینا مہنگا پڑگیا

القمر

 کراچی: اداکارفہد مصطفی اپنے شو، اداکاری اورمختلف بیانات کی وجہ سے تو خبروں کی زینت بنتے ہی ہیں تاہم اب انہیں ’ٹک ٹاک‘ سے متعلق والدین کو مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا ہے۔ 

ڈرامہ اورفلمی انڈسٹری کے معروف اداکارفہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروالدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سوشل میڈیا ایب ’ٹک ٹاک‘ ایپ سے دوررکھیں جوبچوں کے لیے بہت خراب ہے۔ انہوں نے کہا  کہ اس ایپ پر پوری قوم  کچھ نہ کرنے میں مصروف ہے۔

فہد مصطفی کا یہ کہنا ہی تھا کہ مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اوران کے اس بیان پرانہیں کھری کھری سنائیں۔

صارفین نے فہد مصطفی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے معروف شو’جیتو پاکستان‘ میں تو جیسے کمپیوٹرکورس کراتے ہوں۔

ایک اورصارف نے فہد کوکہا کہ جیسے آپ کے شو’جیتو پاکستان‘ پرتوکوانٹم فزکس یا کیمسٹری کی کلاس ہوتی ہے۔

ایک اورصارف نے فہد مصطفی کی طرح بچوں کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین کوفہد کے شو’جیتو پاکستان‘ سے دوررکھیں جوکہ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ فہد کے شو میں ادھیڑعمرتک کے لوگ بائیک، سونا اورعمرہ ٹکٹس بھیک کی طرح مانگتے ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ آپ اپنے شو کون سا دین کا درس دیتے ہیں۔

تاہم کچھ مداحوں نے ان کے اس بیان کو سراہا بھی اور کہا کہ ٹک ٹاک سے متعلق فہد مصطفی نے بالکل صحیح بات کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے