English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قندیل قتل کیس، سعودیہ میں گرفتار مقتولہ کا بھائی پاکستان کے حوالے

القمر

 اسلام آباد / ملتان:  سعودی انٹرپول نے قندیل بلوچ قتل کیس کے اشتہاری ملزم اور مقتولہ کے بھائی ملزم مظفراقبال کو پاکستان کے حوالے کردیا۔

ماڈل گرل قندیل بلوچ کو 15جولائی 2016 کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، مقتولہ کے دونوں بھائی عارف اور مظفر مقدمے میں نامزد تھے جو فرار ہو کر سعودی عرب چلے گئے تھے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں ملزم عارف کو انٹرپول کی مدد سعودی عرب سے گرفتار کر کے ملتان منتقل کیا گیا تھا اور اب دوسرے بھائی ملزم مظفراقبال کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے