English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہانیہ عامرکا نئے سال میں ٹک ٹاک استعمال کرکے فہد مصطفیٰ کومایوس کرنے کا عہد

القمر

کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر نے نئے سال کے موقع پر ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک استعمال کرنے اورفہد مصطفیٰ کو مایوس کرنے کا عہد کیا ہے۔

اداکارفہد مصطفیٰ نے چند روزقبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروالدین سے گزارش کی تھی کہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ ایپ بچوں کے لیے بالکل بھی صحیح نہیں ہے۔ پوری قوم ٹاک ٹاک پر مصروف ہے لیکن کچھ بھی نہیں کررہی ہے۔

فہد مصطفیٰ کو ٹک ٹاک کے خلاف بولنا مہنگا پڑگیا تھا، لوگوں نے ان کے گیم شو ’’جیتو پاکستان‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ کسی بھی فرد نے نہ تو فہد مصطفیٰ کے بیان کی حمایت کی تھی اور نہ ان پر تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفی کو’ٹک ٹاک‘ سے متعلق مشورہ دینا مہنگا پڑگیا

لیکن اب ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ فہد مصطفیٰ کو ٹک ٹاک کے خلاف بولنے پر کرارا جواب دیتی نظر آہی ہیں۔ ہانیہ عامر نےکہا کہ وہ نئے سال میں جتنا ہوسکے اتنا ٹک ٹاک استعمال کریں گی اور فہد مصطفیٰ کو مایوس کریں گی۔

ہانیہ عامر نے بتایا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پران کا اکاؤنٹ موجود ہے لیکن انہوں نے صرف ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ پیانو بجا رہی ہیں۔ لیکن اب وہ باقاعدگی سے ٹک ٹاک استعمال کریں گی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ بہت مزیدار ایپ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے