English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آٹا چینی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان

القمر

 اسلام آباد: ملک میں آٹا اور چینی مہنگا ہونے کے بعد یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں بھی مزید اضافے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافے کی تجویز پیش کردی گئی۔ آج ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز منظور ہونے کا امکان ہے۔

گھریلو صارفین کیلئے گیس میٹر کرائے میں ماہانہ 60 روپے اضافے اور نیا گیس میٹر کرایہ 80 روپے ماہانہ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجلی کارخانوں کیلئے گیس کی قیمت 12 فیصد بڑھانے جبکہ برآمدی صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت 6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوکرنے کی تجویز دی گئی ہے اور کھاد کارخانوں کیلئے گیس قیمت ایل این جی کی قیمت کے برابر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے