ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کا 4 روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے مراکش کے وزیر دفاع عبدالطیف لودی اور رائل آرمڈ فورسز کے آئی جی جنرل عبدالفاتح لورک سے ملاقات کی جس میں مشترکہ تربیت اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کے رائل کالج آف ہائیر ملٹری ایجوکیشن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال اور چیلنجز کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر مشکل میں مراکش کے ساتھ کھڑا رہا اور کھڑا رہے گا، پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر لڑ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں