English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ پاکستانی بچے کی ویڈیو کو سراہنے والوں میں شامل  

القمر

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ بھی برف پوش پہاڑوں میں روایتی رقص کی ویڈیو سے معروف ہونے والے پاکستانی بچے کے پرستاروں میں شامل ہوگئے۔

30 اپریل کو یونیسف نے عالمی یوم رقص پر محمد رضا نامی بچے کی یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی جاری کی تھی۔ عالمی ادارے نے تصدیق کی تھی کہ اس نے یہ ویڈیو رضا کی خالہ سے حاصل کی ہے۔ بچہ گلگت بلتستان کے علاقے پاسو سے تعلق رکھتا ہے۔ بچہ ویڈیو میں اپنے علاقے کا روایتی رقص کررہا ہے اور اس کے عقب میں برف پوش پہاڑ دکھائی دے رہے ہیں۔

یونیسف کی جانب سے ویڈیو ٹوئٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے صارفین کی بڑی تعداد نے محمد رضا کے رقص اور دل پذیر مسکراہٹ کو سراہا اور ویڈیو کو کورونا وائرس کے بحران کے دوران چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا سبب قرار دیا۔ محمد رضا کی ویڈیو کو سراہنے والوں میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  ٹیڈورس ایڈہینم بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بچے کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے رضا کی سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے