English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

القمر

کراچی: اسٹیٹ بینک نے عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کی اجراء سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فيصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت امسال کرارے نوٹوں کی عیدی نہیں بٹے گی اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے تمام چیف منیجرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے چیف منیجرز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کرے گا، اور عوام سمیت اسٹیٹ بینک کے ملازمین کو بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے، فیصلہ بینکوں میں سماجی فاصلہ رکھنے اور کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے