English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف پرائیوٹ اسکولز کا حکم امتناع ختم

القمر

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف پرائیوٹ اسکولز کو دیا گیا حکم امتناع ختم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق والدین کے لیے ایک اچھی سامنے آئی ہے، سندھ ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کے سبب اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت سے متعلق پرائیوٹ اسکولز کو دیا گیا حکم امتناع ختم کردیا۔ عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ ریلیف آرڈیننس آنے کے بعد حکم امتناع کا جواز ختم ہوگیا۔

واضح رہے کہ پرائیوٹ اسکولز نے حکومت کی جانب سے 20 فیصد رعایت کے اسپیشل آرڈر کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے حکومت کے اسپیشل آرڈر کے خلاف حکم امتناع (اسٹے آرڈر) جاری کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے