English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

القمر

 کراچی: شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کمپلکس  میں جاری ہے۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران اور بحریہ کے ماہرین بھی شریک ہیں۔ تکنیکی معاونت کےلیے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:عید کا فیصلہ فواد چوہدری نہیں بلکہ رویت کمیٹی کرے گی، وزیر مذہبی امور

اجلاس میں نماز مغرب کے و قفے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ فیصلے کے بعد اعلان کیا جائے گا اس لیے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے گا۔ ملک بھر سے شہادتیں حاصل کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الفطر کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان نماز مغرب کے بعد کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے معمولی امکانات ہیں۔

 بھارت اور بنگلا دیش میں چاند نظر نہیں آیا

دوسری جانب بھارت  اور بنگلا دیش میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بتایا کہ چاند کی رویت کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں اور بھارت میں عیدالفطر 25 مئی کو منائی جائے گی۔ بنگلا دیشں میں بھی عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے