ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کا پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلیے مزید 60 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

 اسلام آباد: امریکا نے پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کے لیے مزید 60 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کے لیے مزید 60 لاکھ ڈالر کی امداد دی جائے گی اور اس اعلان سمیت امریکا مجموعی طور پر پاکستان کے لیے 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فراہمی کا اعلان کر چکا ہے۔

امریکی ناظم الامور پاول جونز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کی ہدایت پر شعبہ صحت میں تعاون بڑھ رہا ہے، ہم مل کر کورونا وائرس پر قابو پائیں گے۔

امریکی ناظم الامور نے پاکستانی عوام کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی سخاوت و ایثار سے ہمیشہ متاثر ہوا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں