English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک کے مختلف علاقے عید کے دوسرے روز شدید گرمی کی لپیٹ میں

القمر

اسلام آباد: عید کے دوسرے روزصوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سندھ میں پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کے شہریوں کا عید کا دوسرا روز شدید گرمی میں گزرے گا۔ صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سندھ میں پارہ 48  ڈگری جبکہ لاہور میں 43 ڈگری سینٹی تک ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں ہلکی ہوائیں لو کی شکل اختیار کریں گی جب کہ وادی کوئٹہ اور بلوچستان کےبیشترعلاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہے گا۔

آج صبح 11 بجے کراچی کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔ قلات میں آج صبح کم سےکم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے