English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ تعلیم سندھ کا یکم جون سے تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا اعلان

القمر

 کراچی:  محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کے حوالے سے واضح نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلنے کی افواہوں کے تناظر میں ایک واضح نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں کیا گیا ہے کہ 12 مئی کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے اور یکم جون سے تعلیمی ادارے نہیں کھلیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ COVID 19 کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ میں پہلی سے آٹھویں جماعتوں تک طلبہ کو براہ راست ترقی دے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے