English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرانٹ فلاور کی یونس خان سے معذرت

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے قومی کرکٹ ٹیم سابق نامور بلے باز اور موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان سے چھری کے حوالے سے بیان پر معافی مانگ لی جس کی وجہ سے عام تاثر کہ دونوں میں کوئی تنازع ہے ختم ہو گیا۔ قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان سے رابطہ کرکے ان سے معذرت کی اور کہا کہ میرے بیان کو میڈیا نے سنسنی خیز بنایا۔ گذشتہ دنوں گرانٹ فلاور نے انٹرویو میں الزام لگایا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران یونس خان نے ان کے گلے پر چھری رکھ دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے