English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت‘ فائرنگ وگولہ باری‘7خواتین سمیت10زخمی

القمر

تتہ پانی (آن لائن) بھارتی فوج آپے سے باہر ہوگئی، لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی، درہ شیرخان سہڑہ سیکٹرزمیں اچانک بلا اشتعال شدید فائرنگ وگولاباری کی جس سے7 خواتین سمیت 10 افراد زخمی، درجنوں رہائشی مکانات تباہ جبکہ درجنوں مویشی ہلاک و زخمی ہوئے ‘ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے‘ تتہ پانی بٹل مدار پور اور تتہ پانی ہجیرہ روڈز پر ٹریفک کئی گھنٹے تک معطل رہی‘شدید زخمیوں کو تتہ پانی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیاجبکہ سیر و تفریح کے لیے آنے والے سیاح بھی پھنسے رہے‘پاک فوج کی جانب سے داندان شکن جواب نے دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا‘ رکن اسمبلی و سابق وزیر ملک محمد نوازخان، سابق وزیر سردار عبدالقیوم خان نیازی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں نے بھارتی فوج کی جارحیت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کی جارحیت کا فوری نوٹس لے اور سویلین آبادی پر بلااشتعال فائرنگ وگولا باری کا سلسلہ بند کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے