لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بم دھماکوں کے شبے میں ملوث ہونے کے شبے میں بندرگاہ پر کام کرنے والے متعدد اہلکاروں کے بینک کھاتے منجمد کردیےگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کی بندگاہ پر بم دھماکوں کے شبے میں ملوث ہونے پر متعدد اہلکاروں کے بینک کھاتے منجمد کردیے ہیں جبکہ بیروت میں بم دھماکوں میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 137 ہوگئی ہے۔


بیروت میں قائم مقام فوجی عدالت کے کمشنر فادی العقیقی کا کہنا ہے کہ بیروت دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبے میں 16 اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے، اب تک 18 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جن میں بیروت بندرگاہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ، کسٹم انتظامیہ کے عہدیدار ، مرمت کے کام کے ذمہ دار عہدیدار اور وارڈ نمبر 12 میں انتظامیہ کے اہلکار شامل ہیں۔
سینٹرل بینک کی تحقیقاتی کمیٹی کی ایک خفیہ دستاویز کے مطابق مرکزی بینک نےبیروت بندرگاہ کےسربراہ، لبنانی کسٹم انتظامیہ کے سربراہ اور 5 دیگر افراد کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔

