English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توشہ خانہ ریفرنس: عدالت نے نوازشریف کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نوازشریف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سابق وزیراعظم کے وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں کہ نوازشریف کی ضمانت کا اسٹیٹس کیا ہے؟

نوازشریف کے وکیل جہانگیرخان جدون نے عدالت کو بتایا کہ مجھے ہدایات ملی ہیں کہ درخواست واپس لے لوں جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم کے وکیل جہانگیر خان جدون کی استدعا منظور کرلی اور درخواست واپس لینے پر درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں احتساب عدالت میں طلبی کے خلاف درخواست دائر کی تھی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ احتساب عدالت کی کارروائی اور اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے جبکہ نیب بلاجواز مجھے اور اہل خانہ کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کرکے آواز دبانا چاہتا ہے، نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت منظوری پر بیرون ملک گئے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل احتساب عدالت نے نیب فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کی 3 گاڑیاں اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی 1 گاڑی منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے