English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار

القمر

 کراچی: ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے، ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 11 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے بڑھ گئی۔

درآمدی شعبے کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر مزید 11 پیسے اضافے کے ساتھ 168 روپے 37 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے کے ساتھ 168 روپے 60 پیسے پر بند ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے