English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وبا سے ملکی معیشت 0.4 فیصد سکڑی

القمر

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مالیاتی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی معیشت کے حجم میں ایک فیصد اضافہ ہو گا۔

وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی پیش رفت اور اگست کی آؤٹ لک رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی کے ٹیکس ریونیو میں 10 ارب روپے کا مبالغہ کیا، ماہانہ رپورٹ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ افراط زر اپنی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ہفتوں کے دوران نجی شعبے کے قرضوں کے لیے کم رقم دستیاب تھی۔

گزشتہ مالی سال عالمی وبا کورونا کے باعث ملکی معیشت مجموعی طور پر 0.4 فیصد سکڑی، وزارت خزانہ کے مطابق کورونا وبا کے باعث پیدا ہونے والا معاشی بحران جلد ختم ہو جائے گا،ماہانہ معاشی اشاریوں کے مطابق جون اور جولائی میں معاشی نمو میں دوبارہ اضافہ شروع ہوا،جولائی میں ترسیلات زر بڑھ کر 2.8 بلین ڈالر ہو گئیں جو گذشتہ سال 2.02 بلین ڈالر تھیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے