English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

القمر

کراچی: عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر اضافے کے بعد 1969 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 601 روپے کا اضافہ ہوا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24  قیراط سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 1969  ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب مقامی صرافی مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 601 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر،  ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ  17 ہزار 400 روپے اور  دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 652 روپے ہوگئی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے