English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ایجنسی کی پاکستان کی ریٹنگ متاثر ہونے کی پیشگوئی

القمر

 کراچی: عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان سمیت 5 ایشیائی اقوام کی کریڈٹ ریٹنگ متاثر ہونے کی تنبیہہ جاری کردی۔

ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق بیرون ملک مقیم کارکنان کی جانب سے ترسیلات زر میں ممکنہ کمی اور اس کے نتیجے میں 2020 کے دوسرے نصف میں بیرونی فنانسنگ کی زیادہ ضرورت کریڈٹ ریٹنگ پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

فچ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون اور جولائی میں زیادہ بلند ترین ترسیلات زرکی وجہ عارضی عوامل تھے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے بیرون ممالک میں بے شمار لوگوں کے ملازمتوں سے محروم ہونے ، آمدن میں کمی اور تیل کے نرخوں کے عالمی بحران کی وجہ سے ترسیلاتِ زر میں کمی متوقع ہے۔

فچ کے تخمینے کے مطابق پاکستان کے علاوہ بنگلادیش، سری لنکا، بھارت اور فلپائن کی بیرون ملک سے ترسیلاتِ زر میں اوسطاً سالانہ 12 فیصد کی شرح سے کمی واقع ہوگی۔ یہ تخمینہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تخمینے سے 8فیصد کم ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے