ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں‌ ایک بار پھر بڑی کمی

 کراچی:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 1916 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500 روپے اور 1286 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 113500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 97308 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5000 روپے کم رہی ہے تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1360 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1166روپے پر مستحکم رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں