English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

2 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران بیرون ملک سے پاکستان بھجوائے گئے ترسیلات زر کا حجم گزشتہ سال کے اس دورانیے کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر سے متعلق ٹوئٹ میں کہا ہے کہ رواں برس اگست کے مہینے میں بیرون ملک سے 2095 ملین امریکی ڈالر پاکستان بھجوائے گئے، جو گزشتہ اگست کے مقابلے میں 24.4 فیصد زیادہ ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ رواں برس جولائی کے دوران بھی بیرون ملک سے ریکارڈ 2768 ملین امریکی ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم گزشتہ برس کے دو ماہ کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے