کراچی( اسٹاف رپورٹر)دوسرے کارپوریٹ کلر کٹ ٹی۔ 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ روز کھیلے گئے مزید دو مزید کے فیصلے ہوگئے۔ عربین سی کنٹری کلب گرائونڈ پر پہلے میچ میں سی اسکوائر پیتھونز سی سی فاسٹ بولر ملک اوسامہ کی تباہ کن بولنگ 28 رنز کے عوض 5 شکار اور ایم وقاص کی ناقابل شکست نصف سنچری 66 رنز اور معیز کے عمد ہ40 رنز کی بدولت حریف فردوس الیون کو 9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کرکے شاندار فتح حاصل کرلی۔ ناکام ٹیم کے طلحہ خان کی نصف سنچری 57 رنز رائیگاں گئے۔ فردوس الیون نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔طلحہ نے 57،امانت نے27 اورایم علی نے21 رنز بنائے۔ ملک اوسامہ نے 5 اور عبدالرافیع نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جوابی بیٹنگ میں سی اسکوائر پیتھونز سی سی نے مطلوبہ حدف 148 صرف ایک وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔ ایم وقاص نے ناقابل شکست 57 رنز کی اننگ تراشی۔ دوسرے میچ ہاکس یونائیٹڈ سی سی نے دلچسپ اور حیران کن طور پر مضبوط حریف رنگون والا سی سی کو صرف ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ رنگون والا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز جوڑے۔فاتح ہاکس یوناییٹڈ نے 136 کا حدف آخری وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ایم حمزہ اور ایم امان نے یکساں 39،39 رنز بنائے۔ انڈر 16 فاسٹ بولر شعیب اختر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے25 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ رشتۂ ازدواج سے منسلک، ندھی رازدان بنیں شریک حیات
- علامتی پارلیمنٹ: عوامی مواخذے کی تجویز اتفاق رائے سے منظور، راہل گاندھی نے ’گیانیش کماروں‘ کو دیا خاص پیغام
- ’گیانیش کمار نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی ساکھ پر بٹّہ لگایا ہے‘، یوگیندر یادو اور عام ووٹرس کا اظہارِ تشویش
- ’کروڑوں لوگوں کی آواز دبا دی جائے، یہ ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے‘، راہل گاندھی کی ویڈیو شیئر کر پرینکا نے دیا واضح پیغام
- گوجرانوالہ میں گاڑی روک کر دلھن کو قتل کرنے کے ملزم تک پولیس کیسے پہنچی، سنسنی خیز تفصیلات