English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان: گورنر لغمان کے قافلے پر بم حملہ، 8 ہلاک

القمر

کابل(اے پی پی) افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان کے گورنر ر حمت ا للہ یار مل کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں8 افراد جاں بحق اور20 افراد زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان کے صوبے مشرقی لغمان کے گورنر ر حمت اللہ یار مل کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں گورنر کے 3 محافظوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے۔ افغان پولیس کاکہنا ہے کہ گورنر ر ر حمت ا للہ یار مل اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے کالے دھوئیںاٹھنے کی وجہ سے اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا،حفاظتی دستوں نے احتیاطی اقدامات کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے