ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے باعث شہریوں کا پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار۔پولیس شہر میں چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہے، موٹر سائیکل چوری، دکانوں اور گھروں سے بھی چوریاں معمول بن گئیں۔ ایک ماہ کے دوران ڈگری شہر میں ایک درجن سے زائد چوری کی وارداتیں رونما ہوچکی ہیں۔ گزشتہ رات بھی ڈگری کے محلہ غریب آباد تعلقہ اسپتال کے نزدیک سے نامعلوم چور سعید آرائیں کے گھر سے تین قیمتی موبائل فون، نقد رقم اور دیگر گریلو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ شہریوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈگری شہر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لاکر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جائے۔
ڈگری، چوری کی وارداتیں، شہریوں کا پولیس پر عدم اعتماد
القمر
